ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا بیٹا سلیمان کدھر گیا، حکومت پتہ چلائے ،سینیٹر مشتاق خان

Jun 01, 2023 | 14:41 PM

  ایک نیوز : پی ڈی ایم حکومت پتہ لگائے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا چھ ماہ کا بیٹا سلیمان کہاں ہے ، سیینٹر مشتاق احمد خان نے بڑا مطالبہ کردیا ۔

 جماعت اسلامی کے سینیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد خان  نے پی ڈی ایم اتحادی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے چھ ماہ کے بچے سلیمان جو گرفتاری کے وقت ان کے ساتھ تھا کا پتہ چلایا جائے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جہنم کےگڑھے سےموسوم امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےجب انکےبچوں کی بات ہوتی تھی،

جن کو 20سال سےانہوں نےنہیں دیکھاہےتوان کےچہرےکی بےبسی دیکھی نہیں جاتی تھی،ان کےآنکھیں آنسوسےبھرجاتےاوروہ اپنےبچوں کی حفاظت کی دعائیں مانگناشروع کردیتی، 

کیاPDMحکومت عافیہ کے اغواکےوقت انکےبیٹے،6ماہ کےسلیمان کاپتہ لگاسکتی ہےکہ وہ زندہ ہےیاقتل کردیاگیاہے؟؟؟

 یادرہے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے 20 سال بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنی بہن سے ملاقات کا اندرونی احوال بتایا ہے۔

 یہ ان کی اپنی بہن اور وکیل سے دوسری ملاقات تھی۔ گزشتہ روز بھی ایک ملاقات ہوئی تھی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

 سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ کی صحت کمزور تھی، بار بار ان کےآنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔ وہ جیل کی اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھیں، ان کے سامنے کے اوپر کے چار دانت ٹوٹے ہوئے تھے، سر پر چوٹ کی وجہ سے انہیں سماعت میں مشکل پیش آرہی تھی، وہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو۔

 ڈاکٹر عافیہ ایف ایم سی کارسویل میں قید ہیں، اس بدنام ترین جیل میں قیدی بدترین صعوبتوں سے گزرتے ہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی پرالزام ہے کہ انہوں نے امریکی فوجیوں اور اہلکاروں پر حملہ کیا۔

تین گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ اور وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں