وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Notification of summer vacations in federal government educational institutions continues

ایک نیوز: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔