برطانوی فوج کے چیف کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات، باہمی تعاون سے متعلق امور زیرغور

برطانوی فوج کے چیف کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات، باہمی تعاون سے متعلق امور زیرغور
کیپشن: British Army Chief meets Defense Secretary to discuss issues of mutual cooperation

ایک نیوز: سیکرٹری دفاع سے برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں علاقائی امن برقرر رکھنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس  نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان سے ملاقات کی۔ 

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق برطانوی آرمی چیف کا یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔ ملاقات میں دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ برطانوی آرمی چیف نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔