ایک نیوز : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے ولی عہد الحسین بن عبد اللہ دوئم اور سعودی شہری رجوا خالد السیف کی شادی میں شرکت کے لیے اردن روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اردن میں بدھ کے روز سے ولی عہد الحسین بن عبد اللہ دوئم اور رجوا خالد السیف کی شاہی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔شادی کی دو روزہ تقریبات میں کنگ عبد اللہ دوئم کی جانب سے شاہی ایوان میں دیے جانے والی شاہی دعوت بھی ہے جہاں اردن بھر سے 4ہزار سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔شادی کی تقریب آج دارالحکومت عمان کے زاہران پیلس میں ہوگی جب کہ استقبالیہ الحسینیہ پیلس میں دیا جائے گا جہاں مختلف ممالک کے سربراہان اور اردن کا شاہی خاندان موجود ہوگا۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-06-01/news-1685606989-8953.jpg
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو شاہی شادی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اس کے بعد 5 اور 6 جون کو عراق جائیں گے جہاں وہ عراقی سربراہان اور ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔