ملکی سیاسی صورتحال پرمسلم لیگ ق بھی متحرک,چودھری سرورپشاورروانہ

Jun 01, 2023 | 13:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملکی سیاسی صورتحال ،مسلم لیگ ق متحرک ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چودھری سرور مصطفیٰ ملک، انصر فاروق کے ہمراہ پشاور روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابقخیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی و دیگر  سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی رہنما و کارکن آج ق لیگ میں شامل ہورہے ہیں،مسلم لیگی قائدین ایک بجے پشاور ٹول پلازہ پہنچیں گے۔

چودھری سرور ،مصطفی ملک 3بجے پشاور پریس کلب میں شمولیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدے داران اور پی ٹی آئی کا ایک گروپ پارٹی میں شمولیت کا  اعلان کریں  گے۔چودھری سرور ،مصطفیٰ ملک اور عائشہ گل لئی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدخبریں