ایک نیوز: پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا ،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے،کمرشیل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا،اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ،بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ملک بوستان نے مزید کہا کہ ڈالر کاریٹ گرانا مشکل نہیں ہوتا اس کمی کو برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-01/news-1685605952-5886.mp4