بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ: پاکستان کا آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کا فیصلہ

بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ: پاکستان کا آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کا فیصلہ
کیپشن: External Payments Burden: Pakistan's decision to take new program from IMF

ایک نیوز: بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ کے پیش نظر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان آئندہ 3 سال کیلئے آئی ایم ایف سے نیا پیکج لینے کی کوشش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر آئندہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بھاری ادائیگیوں کا بوجھ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 11ارب ڈالر تک بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ نے نئے پیکج کےلئے ورکنگ شروع کردی ہے۔ پاکستان کو ستمبر میں نیا پیکج حاصل کرنا ہوگا۔ جس کی مدت 3 سال ہوگی۔ تاہم نیا آئی ایم ایف پیکج موجودہ پیکج سے زیادہ مشکل اور سخت ہوگا۔ نئے انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف پیکج لینا ضروری ہے۔ 

حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے پیکج کیلئے ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔ شاید معاہدہ نگران حکومت کو کرنا پڑے۔ ذرائع کے مطابق جو بھی اقتدار میں واپس آئے گا اسے معاہدے کا مکمل احترام کرنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پیکج میں سے 2.6ارب ڈالر ملنا باقی ہیں اورموجودہ پیکج تیس جون کو ختم ہوگا۔ اگرموجودہ پیکج پر سٹاف لیول معاہدہ ہوگا تو جون میں 1.2ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔