اسحاق ڈار کا جادو چل گیا، اماراتی سفیر سے اہم ملاقات

Jun 01, 2023 | 12:31 PM

ایک نیوز:وزیرخزانہ اسحاق نے بالآخر اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیدیا۔ ڈار کا جادو سرچڑھ کو بولا۔ ڈالر کی اونچی اڑان سے پریشان پاکستانی عوام کو بڑا سرپرائز دیدیا۔ ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی کردکھائی۔ 

تفصیلات کے مطابق صرف ڈالر کی قیمت میں کمی پر ہی وزیرخزانہ نے بس نہیں کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر سے بھی اہم ملاقات کرڈالی۔ ذرائع کے مطابق معاشی ماہرین اس ملاقات کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور اس کے دور رس نتائج ملنے کی امید کررہے ہیں۔

 وزارت خزانہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ سے ہونے والی ملاقات میں امارات کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مالی اور معاشی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اچانک ڈالر کی قدر میں ہوشربا کمی ہوئی جس نے کاروباری افراد کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے  کی کمی سے 292 روپے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 روپے اچانک کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 292روپے پر فروخت ہو رہاہے۔

اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر فروخت ہو اتھا۔نوٹ ڈالر صرف اوپن مارکیٹ میں کم ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا  ہونے کے بعد  285 روپے 30 پیسے کا ہوگیا  ہے۔

مزیدخبریں