آصف علی زرداری کی لاہور میں ہائی پروفائل ملاقاتیں،قیام بڑھادیا

آصف علی زرداری کی لاہور میں ہائی پروفائل ملاقاتیں،قیام بڑھادیا
کیپشن: آصف علی زرداری کی لاہور میں ہائی پروفائل ملاقاتیں،قیام بڑھادیا

ایک نیوز :آصف علی زرداری سیاسی محاذ پر سرگرم،لاہور میں آج بھی  مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری آج پیپلزپارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،آصف علی زرداری نے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ  کو بلاول ہاؤس بلا لیا،بلاول ہاؤس میں وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کے 6 بااثر لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریںگے۔

ذرائع کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج شام 6 بجے بلاول ہاؤس میں پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مخدوم احمد محمود  وسطی پنجاب سے  پی ٹی آئی سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کی آصف زرداری سے ملاقات کروائے گے،پی ٹی آئی سے پیپلزپارٹی میں شامل کرنے والوں کا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کیا جارہا ہے،آصف علی زرداری آج آئندہ انتخابات کے حوالے سے پنجاب قیادت سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے جبکہ آصف علی زرداری  لاہور میں مزید 2روز  قیام کریںگے۔