مریم نواز ملک گیر سیاسی دوروں کا آغاز آزادکشمیر سے کریں گی

Jun 01, 2023 | 11:46 AM

ایک نیوز: ملکی سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد مریم نواز نے بھی ملک گیر سیاسی دورے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز آج اسلام آباد جائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد سے آزادکشمیر کے دورہ پر روانہ ہوں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال لندن سے واپسی کے بعد مریم نواز نے ملک گیر کنونشنز کا آغاز کیا تھا۔ اس حوالے سے قصور کے جلسہ کو کامیاب ترین جلسہ قرار دیا جارہا تھا۔ اب جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آتا جارہا ہے۔ ویسے ویسے ملکی سیاسی پارہ ہائی ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال میں مریم نواز کے دورہ آزاد کشمیر کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ جہاں پر بہت سی اہم شخصیات سے مریم نواز ملاقات کریں گی اور پارٹی کی تنظیم نو میں کردار ادا کریں گی۔

مزیدخبریں