رینالہ خورد: نیشنل ہائی وے پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

رینالہ خورد: نیشنل ہائی وے پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

ایک نیوز: رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں   نیشنل ہائی وے پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹرک الٹنے کے باعث باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت نصیر جبکہ زخمی کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔