ایک نیوز: آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے متاثر ہوا ہوں۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے پی سی بی کے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ سے متعلق بریفنگ سے خوش ہوں۔
گریگ بارکلےنے کہا کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے،بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے متاثر ہوا ہوں۔ گریگ بارکلےنے کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کے لیے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل حکمت عملی اور منصوبوں کے لیے پاکستان، آئی سی سی کے ساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
Chair of the International Cricket Council, Mr Greg Barclay reviews his two-day visit to Lahore alongside Mr Geoff Allardice, the ICC Chief Executive.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2023
Read more: https://t.co/WzF37dluCt pic.twitter.com/OHuMWTvon1