جونئیر ہاکی ایشیاکپ، پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں کب ٹکرائیں گی؟

Jun 01, 2023 | 10:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے 6 گول سے ہرا کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جو آج کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف 6 گول کیے جبکہ مدمقابل ٹیم پاکستان خلاف دو گول اسکور کر سکی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان جب کہ دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے ہی 48 ویں منٹ میں چوتھا اور 51 ویں منٹ میں پانچواں گول اسکور کرکے میچ میں اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

عبدالرحمان کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف ہیٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیمی فائنل میں کامیابی سے پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجوعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ملائیشیا کو شکست دینے کے بعد جونیئر ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

مزیدخبریں