کوٹ ادو: گھر کےاندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کوٹ ادو: گھر کےاندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: کوٹ ادو: گھر کےاندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ایک نیوز: پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کباڑ کا کاروبار کرتے تھے کباڑ میں رکھے وہاں پر موجود  سلینڈر میں دھماکہ ہوا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی۔