ایک نیوز: وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا الیکشن پنجاب میں رحیم یار خان سے لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود نے بلاول بھٹو کو رحیم یار خان سے انتخابات میں کھڑے ہونے کی دعوت دی تھی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے احمد محمود کی رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کی دعوت قبول کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کے رحیم یار خان سے الیکشن میں کھڑے ہونے کا اعلان الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی ہوگا۔ اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بلاول کے رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کی تائید کی ہے۔
خیال رہے کہ احمد محمود سمیت ان کے قریبی ساتھ حامد سعید کاظمی اور قطب فرید کوریجہ بھی اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔