راشد خان کے مداحوں کیلئے بری خبر

Jun 01, 2023 | 10:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : آئی پی ایل کے فوری  بعد افغان اسپنر راشد خان انجری کا شکار ہوکر سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  لیگ اسپنر راشد خان کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ 7 جون کو لنکن ٹائیگرز کے خلاف آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

راشد خان نے آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی بنے تھے۔افغانستان ٹیم میں راشد خان کی انجری کے باعث محمد نبی اور نور احمد اسپین ڈیپارٹمنٹ کو لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2 جون سے کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 7 جون کو ہوگا، جس کے بعد افغان ٹیم واحد ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے

مزیدخبریں