ایک نیوز: کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اس بار کراچی سپر ہائی وے کی بجائے منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے ۔شہریوں کو جمالی پل سے تقریباً 7کلو میٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں جانب مڑ نا ہو گا پھر 10کلومیٹر مزید فاصلہ طے کرنا ہوگا۔راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق40 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور منڈی پہنچ گئے ہیں جبکہ خریدار ، فیملیز اور شوقین افراد کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔