ایک نیوز:امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ملاقات کرنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، عوام عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدو جہد تیز کر دیں،حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ کو رہا کراؤ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس، سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹےسے کمرے میں پارٹیشن کرکےشیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات ہوئی، جبکہ ملاقات کی گفتگومکمل ریکارڈ ہورہی تھی۔
سینیٹرمشتاق کاکہناتھاکہ عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کی آنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سےدکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سےنکاؤ۔
رہنماجماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، عوام عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدو جہد تیز کر دیں،حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ کورہا کراؤ۔
سینیٹرمشتاق احمدکاکہناتھاکہ3گھنٹے کی ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود تھے،ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ کوزنجیروں میں لےجایا گیا۔