جاپانی شہری کی انوکھی ملازمت ’کچھ نہ کرنے‘ کی تنخواہ ملتی ہے

Jun 01, 2023 | 06:46 AM

ایک نیوز:عام طور پر انسان کو اپنی موجودگی یا اپنی قدر کا احساس دلانے کے لیے کوئی نہ کوئی نتیجہ خیز کام کرنا پڑتا ہے لیکن جاپان میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کی ’کچھ نہ کرنے‘ پر بھی قدر کی جاتی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شوجی موریموٹو (Shoji Morimoto) نامی شخص بہت ہی منفرد کام کر کے پیسے کماتا ہے اور اس سے کام ’نہ‘ لے کر اس کو پیسے دینے والے بھی کافی مطمئن نظر آتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شوجی موریموٹو ٹوکیو میں اپنے کلائنٹس سے پیسے لے کر ان کے لیے ملازمت کرتا ہے اور اس دوران وہ کچھ کہتا یا کرتا نہیں بلکہ صرف وہاں موجود ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے شوجی موریموٹو دن میں 1 سے 3 سیشنز کر کے کافی پیسے کما لیتا ہے۔

مزیدخبریں