ایک نیوز:حالیہ یورپی تحقیق کے مطابق کولیسٹرول سے بچنے اور صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔
محققین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ10 میں سے صرف 1 امریکی اپنی روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔
ڈینمارک کے ماہرین نے’لو ڈینسٹی لیپوپروٹینز‘ (ایل ڈی ایل) یعنی خراب چربی اور اس کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔
خیال رہے کہ کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی مقرر کردہ مقدار انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ ہائی بلڈ کولیسٹرول کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ غیر ضروری اور خراب چربی جسے (ایل ڈی ایل) یعنی ’لو ڈینسٹی لیپوپروٹینز‘ کہا جاتا ہے، خون کی نالیوں یا شریانوں میں جم کر انہیں تنگ اور سخت کرسکتی ہیں، جو دل کا دورہ، فالج یا صحت کے دیگر مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔
کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کیلئے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان میں شامل وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی دفاعی نظام کی طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ دوران خون کولیسٹرول کو بھی صحت مند مقدار پر رکھتے ہیں۔
حالیہ تحقیق کے شرکاء نے پودوں، پھلوں اور سبزیوں پر مبنی غذائی اجزاء استعمال کئے۔
تحقیق کے نتیجے میں وہ افراد جو اپنی روزمرہ کی غذا میں گوشت کا زیادہ استعمال کرتےہیں کے مقابلے میں تحقیق کے شرکاء کی ایل ڈی ایل کی سطح میں 10 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی کُل سطح میں7 فیصد تک کمی آئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو تقریباً 5 برس تک صرف پھلوں اور سبزیوں پر مبنی غذائی اجزاء کا استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب کی شرح 7 فیصد تک کم ہوجاتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ شرح کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کے مساوی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے یہ نتائج تمام براعظم، عمر، مختلف جسامت کے حامل افراد پر یکساں نتائج مرتب ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کم عمری سے ہی سبزیوں کا استعمال کریں تو خون کی نالیوں یا شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے امراض قلب پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
کولیسٹرول کوکنٹرول میں رکھنےکیلئے پھل اورسبزیوں کا استعمال ضروری
Jun 01, 2023 | 02:04 AM