سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد  

 سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد  
کیپشن: Ban on use of CNG cylinders

ایک نیوز :محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز  کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول، کالج،  مدرسوں کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر  لگانے پر پر پابندی  ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے موٹر وے، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔