وہیل چیئرکرکٹ،ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ سامنےآگئی

وہیل چیئرکرکٹ،ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کااعلان کردیاگیا
کیپشن: Wheelchair cricket, ODI Asia Cup and T20 World Cup were announced

ایک نیوز:انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ نے ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے اجلاس میں اگلے سال جنوری میں پہلا ون ڈے ایشیا کپ تھائی لینڈ میں ہی کرانے کی منظوری دی گئی۔چالیس چالیس اوورز پر مشتمل پہلے ایشیا کپ میں چار ٹیمیں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

 اجلاس میں  پہلے ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی یو اے ای کو سونپ دی گئی۔عالمی سطح پر وہیل چیئر کرکٹ کی کونسل 2019 اور 2023 میں دو ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کراچکی ہے۔