ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکی دومختلف کارروائیوں میں نودہشتگردوں کوجہنم واصل کیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےتیرہ کےعلاقےمیں انٹیلی جنس بیسڈپرآپریشن کیادوران کارروائی انتہائی مطلوب دہشتگردنجیب عرف عبدالرحمان اوراشفاق عرف معاویہ سمیت سات ملک دشمن عناصراپنےانجام کوپہنچے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزاور قانون نافذکرنےوالے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے ،آپریشن کےدوران ہتھیار ،دھماکاخیزمواداوربھاری مقدارمیں گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےلکی مروت میں بھی آپریشن کیاجس میں دودہشتگردمارے گئے ۔ سیکیورٹی فورسزکےعلاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسزہرقیمت پردہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔