وزیراعلیٰ کےاحکامات،پی ڈی ایم اےمتحرک

وزیراعلیٰ کےاحکامات،پی ڈی ایم اےمتحرک
کیپشن: Chief Minister's Orders, PDMA Movement

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازکےاحکامات کےبعدپی ڈی ایم اےپنجاب متحرک ہوگئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانےڈی جی خان کادورہ کیااورکمشنرآفس میں سیلاب سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں کمشنرڈاکٹرناصرمحمودبشیرنےڈی جی خان ڈویژن میں سیلابی صورتحال پر آگاہی دی ۔
رکن پنجاب اسمبلی سردار اسامہ فیاض لغاری اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے،چیف انجینئر انہار شاہد سلیم اور دیگر نے بریفنگ دی۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کااجلاس سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،دریاؤں اور رود کوہیوں کے ساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹا جائیگا،ندی نالوں کی بھل صفائی اور نکاسی آب کےلئے مشینری کو فنکشنل رکھا جائے،ڈویژن اور اضلاع کے دوروں کا مقصد سیلاب سے متعلق تیاریوں کو دیکھنا ہے،گراونڈ لیول پر صورتحال چیک کرکے انتظامیہ کو ضروری مشینری اور ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ڈی جی خان انتظامیہ کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کو جلد مکمل کئے جائیں، دریاؤں کے بیڈ سے آبادی کا انخلاء کرایا جائے، تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔نہروں کے شگاف بند اور پشتے مضبوط کئے جائیں۔
اجلاس کوپی ڈی ایم اے پنجاب نےبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ ڈی جی خان ڈویژن میں دریاؤں اور رود کوہیوں کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، چناب اور سندھ دریاؤں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آتے ہیں۔ ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع میں چھوٹی بڑی 13 رودکوہیوں میں ہر سال سیلاب کا خدشہ رہتا ہے ۔ بلوچستان اور کوہ سلیمان رینج میں بارشوں سے رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ رود کوہیوں میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوتاہے۔پہاڑی دروں پر افراد تعینات کرکے پانی کا بہاؤ معلوم کیا جاتاہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو تمام تر ممکنہ معاونت فراہم کرے گا ۔ ارلی وارننگز اور لوکل سطح پر عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔قبائلی فورس بی ایم پی کو وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم فراہم کرکے ارلی وارننگ سسٹم کو بہتر کیا جاسکتا ہے ،عوام الناس کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچائیں سیلاب کی صورتحال میں آپ نے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا ، حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں آپ لوگوں نے گھروں سے نکلنا ہے اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے ۔