انتخابات ترمیمی بل منظوری کامعاملہ،سینیٹ اجلاس کی تاریخ سامنےآگئی

Jul 01, 2024 | 22:13 PM

ایک نیوز: انتخابات ترمیمی بل2024کی منظوری کامعاملہ، سینیٹ اجلاس کی ممکنہ تاریخ سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق کوئی بھی قومی اسمبلی میں منظورہونےکےبعدتب تک بل نہیں بنتاجب تک سینیٹ سےمنظورنہ ہو۔یاپھرصدرمملکت کےذریعےآرڈنینس کےبل بنایاجاتاہے۔
ذرائع کےمطابق انتخابات ترمیمی بل2024کی منظوری کےلئےسینیٹ کے اجلاس کی رواں ہفتے طلبی کا امکان ہے، پارلیمانی کلینڈر کے مطابق سینیٹ اجلاس 8 جولائی کو شیڈول ہے سینیٹ اجلاس شیڈول سے پہلے طلب کیے جانے پر مشاورت جاری ہے ۔

ذرائع کےمطابق سینیٹ اجلاس 4 جولائی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ،وزارت پارلیمانی امور نے 4 جولائی کو اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ، سینیٹ اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر ایجنڈےپر بھی مشاورت جاری ہے، سینیٹ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔
 ذرائع کےمطابق قوی اسمبلی پہلے ہی انتخابات ترمیمی بل 2024 منظور کرچکی ہے ،بل کا مقصد ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونل کے رکن کے طور پر تقرری کا اہل بنانا ہے ، سینیٹ اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں