ایک نیوز:پنجاب میں گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کب سےلاگوہوگا؟اہم دستاویزات سامنےآگئیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نےرواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیاہے،جس کااطلاق منگل 2جولائی سےہوگا۔صارفین کوٹوکن ٹیکس رعایت میں مزید ایک دن مل گیا۔
پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہوگا ،پنجاب میں گاڑیوں کے 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جو کل سے لاگو ہوگا،سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا۔
فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر لاگو ہوگا،ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس لگے گا ،2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس ہوگا ، لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپےکردیا گیا۔
دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر پر نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس دینا ہوگا ، ملکیت ٹرانسفر پر نیا مالک 10 سال تک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا، ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا ۔