وزیراعلیٰ کی نکاسی آب کی کارروائیوں نے انتظامیہ کی سپیڈ بڑھادی

Jul 01, 2024 | 21:28 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی نکاسی آب کی کارروائیوں نےانتظامیہ کی عوامی خدمت کی سپیڈبڑھادی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں بارش کےبعدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےشہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا،جس کی وجہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
 ساڑھے تین گھنٹے کی مدت میں قذافی سٹیڈیم میں جمع شدہ پانی کا نکاس کردیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے سہہ پہر تین بجکر 27 منٹ پر قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا ۔
وزیراعلیٰ نے لاہور انتظامیہ کو قذافی سٹیڈیم سے فوری پانی کے نکاس اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔

 شام چھ بجکر 57 منٹ پر قذافی سٹیڈیم سے پانی کے مکمل نکاس کا مشن پورا کرلیاگیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہورمیں ضلعی انتظامیہ ،واساسمیت دیگراداروں کےافسران اورعملےکوبھرپورشاباش دی۔
مریم نوازکاافسران اورعملےکوشاباش دیتےہوئےکہناتھاکہ ویلڈ ن ٹیم ، ویلڈن آپ ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ا مید ہے کہ پورے پنجاب کی انتظامیہ اسی جذبے سے عوام کی خدمت کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، صرف لاہور پر نہیں پورے پنجاب کی نگرانی کررہی ہوں۔

مزیدخبریں