ایک نیوز:ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان کابینہ کےمعاملےپرایم کیوایم پاکستان نےحکومت سےمزیدوزارتیں مانگ لیں۔
تفصیلات کےمطابق ایک کےبعدایک حکومت کےاتحادی بگڑنےلگے،پیپلزپارٹی کےبعداب ایم کیوایم نےحکومت کواپنےوعدےیادکروادئیے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم نے حکومت سے کئے گئے معاہدے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا،ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو اپنے مطالبات یاد کروائے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم نےمطالبہ کیاکہ حکومت طے شدہ فارمولے کے تحت معاہدہ پورا کرے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم نے پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا،ایم کیو ایم نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لیں ۔ حکومت نے ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ایم کیوایم نےحکومت سےباقی مطالبہ بھی ماننےپرزوردیا۔ حکومت نے اہم فیصلوں میں مشاورت کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔