ایک نیوز: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،اسٹیرنگ کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا؟
تفصیلات کےمطابق حکومت مخالف تحاریک کیلئے تیاریاں شروع، اپوزیشن گرینڈ الائنس نے اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کیلئے ٹی او آراوز طے کرےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسٹیرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتب کرے گی جبکہ یہ کمیٹی ہی جلسے، جلوس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین بھی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی 10 اراکین پر مشتمل ہوگی جس میں پانچ اراکین تحریک تحفظ آئین پاکستان جبکہ پانچ جے یو آئی ف سے ہوں گےاسٹیرنگ کمیٹی کیلئے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے ملاقات میں ہوگاتحریک تحفظ آئین پاکستان اور مولانافضل الرحمان کے مابین ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔
اسٹیرنگ کمیٹی باقاعدہ طور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تمام تر حکمت عملی کو زیر غور لاکر اہم فیصلے کرے گی۔