ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے تاجکستان کےصدر امام علی رحمان کی دعوت پر وزیراعظم 2 سے 3 جولائی تک دوشنبہ تاجکستان کا سرکاری دورہ کرینگے ۔
دوشنبہ میں وزیر اعظم کی صدر امام علی رحمان، مجلسی اولی محمدطائر زویر ذوکر زادہ سے ملاقات ہوگی ،وزیر اعظم شہباز شریف تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسولزادہ اور مجلس نمایندگان کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح تبادلوں کا حصہ ہے،دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے ۔
ملاقات میں علاقائی رابطوں، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں میں فریق پر بات چیت ہوگی ، تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔