متوقع بارشیں اورموسمی حالات کےپیش نظرنیشنل ہائی وےاتھارٹی کااہم فیصلہ

متوقع بارشیں اورموسمی حالات کےپیش نظرنیشنل ہائی وےاتھارٹی کااہم فیصلہ
کیپشن: Important decision of National Highway Authority in view of expected rains and weather conditions

ایک نیوز:متوقع بارشیں اورموسمی حالات کےپیش نظرنیشنل ہائی وےاتھارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق آج سے پنجاب بھر  میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں،جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں ،جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہیں۔ مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیاہے۔ 

متوقع بارشیں اورموسمی حالات کےپیش نظرنیشنل ہائی وےاتھارٹی نےبھی الرٹ جاری کردیاہے۔
چیئرمین پی ایچ اےارشد مجید مہمند نے تمام شاہراہوں پر موجود ٹیکنیکل حکام کو ہدایات جاری کر دیں ۔ 
چیئرمین پی ایچ اےکاکہناتھاکہ شاہراہوں پر موجود این ایچ اے ٹیکنیکل سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور ٹیکنیکل سٹاف سے سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔2 جولائی سےمتوقع شدید بارشوں کے باعث ممکنہ نقصان سے روڈ انفراسٹرکچر کے بچاؤ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ترجمان این ایچ اےکاکہناتھاکہ این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں فعال رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
چیئرمین ارشد مجید نےہدایت جاری کی کہ شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
ترجمان این ایچ اےکاکہناتھاکہ تمام حساس مقامات پر این ایچ اے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہونے والے حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبردآزما ہونے کو تیار ی مکمل ہے۔ عملہ چوکس ہے۔ اور مطلوبہ مشینری حسب ضرورت فی الفور پہنچا دی جائیگی۔ عوام سے التماس ہے کہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔