ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت و اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔