ٹک ٹاک بندش کامعاملہ،پشاورہائیکورٹ کوخط

ٹک ٹاک بندش کامعاملہ،پشاورہائیکورٹ کوخط
کیپشن: Tik Tok closure matter, letter to Peshawar High Court

ایک نیوز:ٹک ٹاک کی بندش کےمعاملےپرترجمان نےپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک پرمختلف قسم کامواددنیابھرسےاپلوڈہوتاہےدن میں تقریبالاکھوں ویڈیوزاپلوڈکی جاتی ہےجس میں مختلف قسم کاموادہوتاہے،کچھ موادمذہب کےحوالےسےہوتاہے۔

پاکستان کےصوبہ خیبرپختونخوامیں ٹک ٹاک کی بندش کےحوالےسےپشاورہائیکورٹ میں دائردرخواست پرترجمان ٹک ٹاک نےپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کوخط لکھ دیا۔
ٹک ٹاک ترجمان کےخط میں کہاگیاکہ ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد اپلوڈ ہونے کی خبریں ہم تک پہنچی، پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے، ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لئے خصوصی پورٹل دیا ہے، پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ ٹاک ٹاک پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق سنجیدہ ہے،پی ٹی اے نے حال ہی میں کوئی توہین آمیز مواد نہیں رپورٹ کیا، خبروں کے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی،ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ٹک ٹک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔