ایک نیوز: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، دفتر خارجہ معاہدہ کے مطابق دونوں ممالک ہر سال یکم جولائی اور یکم جنوری کو فہرستیں کا تبادلہ کرتے ہیں ۔
پاکستان کی جیلوں میں بھارت کے 254قیدی ہیں ، بھارت کی جیلوں میں 452پاکستانی قیدی ہیں ۔
سال1965 اور 1971کی جنگ میں مسنگ ہونیوالی 38فوجی بھارت کے پاس ہیں، ان قیدیوں کی فہرست بھی دی گئی ہے ۔
حکومت پاکستان نے ہندوستان میں اپنی سزا پوری کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔ جسمانی اور ذہنی طور پر معذور قیدیوں سمیت پاکستانی متعدد قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے اور ان کی قومی حیثیت کی فوری تصدیق کے لئے درخواست کی گئی ہے۔
حکومت پاکستان نے ہندوستان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے منتظر افراد کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے۔
حکومت پاکستان انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح کے طور پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 2023 میں 62 اور رواں سال 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔