مناواں : شادی میں ہوائی فائرنگ ،لڑکی جاں بحق

مناواں : شادی میں ہوائی فائرنگ ،لڑکی جاں بحق
کیپشن: Manawan: Aerial firing at a wedding, girl killed

ایک نیوز: لاہور کے علاقے مناواں میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ لڑکی کی جان لے گئی ۔
پولیس کے مطابق سولہ سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی، دولہا کے دوستوں نے مہندی کی تقریب میں برسٹ فائر کیا ،فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
لڑکی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ دولہا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا ہے ،فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، دولہا کے والد اور والدہ کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے ۔

  لاہور مناواں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ کے جاں بحق ہونے پر  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

 آئی جی پنجاب نے  فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، شادی بیاہ دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کے نمائش پر زیرو ٹالرنس اپنائیں، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ والدین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔