پی آئی اےکی نجکاری،بولی سےقبل اہم اجلاس

Jul 01, 2024 | 18:09 PM

ایک نیوز:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کےحوالےسےپی آئی اے اور نجکاری کمیشن کے درمیان بولی سے قبل خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)خسارےمیں چلنےوالاادارہ ہے،اس سےحکومت کو کچھ بچت نہیں آرہی بلکہ الٹاحکومت کو اپنےپاس  سےفنڈزدےکراس ادارےکوچلاناپڑتاہے،اس لئےگورنمنٹ نےاس کی نجکاری کرنےکافیصلہ کیاہے۔

 ذرائع کےمطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں،پی آئی اے اور نجکاری کمیشن کے درمیان بولی سے قبل اہم اجلاس پری بڈ میٹنگ کے مرحلے میں خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہونگے۔
 ذرائع کےمطابق پری بڈ میٹنگ کو آن لائن زوم پر رکھا گیا ہے۔پری بڈ میٹنگ میں پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کے ماہرین پی آئی اے کے متعلق مختلف سوالات کرینگے،آج سے شروع ہونےوالی پری بڈ میٹنگ کا مرحلہ چند روز تک جاری رہے گا، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ وقت مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو پی آئی اے کے اہم شعبہ جات کے دورے کرائے گئے تھے۔

مزیدخبریں