ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 379 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 824 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 424 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 186 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں 29 کروڑ 68 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,536 جبکہ کم ترین سطح 78,427 پوائنٹس رہی۔
خیال رہے کہ صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان تھا ، 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر 79 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 146 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔