پیٹرولیم مصنوعات کےبعدایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

Jul 01, 2024 | 17:35 PM

ایک نیوز: حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافےکےبعدایل پی جی کی قیمت بھی بڑھادی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت ہرمہینےمیں دوبارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہےاورکبھی برقراررکھتی ہے۔اس باریکم جولائی کوحکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاجس کےبعدمہنگائی سےپریشان عوام کی مشکل میں مزیداضافہ اس وقت کیاگیاجب ایل پی جی گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیاگیا۔

 ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیاگیا،قیمت میں اضافےکےبعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقررکی گئی جبکہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

مزیدخبریں