ایک نیوز: یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہو گئی،نئے پیکیج کے اطلاق تک موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں اعلان کردہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے نہ ہو سکا، نئے پیکیج کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیاء چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے، بجٹ میں یوٹیلٹی سٹورز پر وزیرِ اعظم اور رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص ہیں ۔
رمضان پیکیج کے لیے 10 ارب روپے، وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے، مالی سال 24-2023ء کے لیے وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر موجودہ ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ
Jul 01, 2024 | 16:23 PM