کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کا سہرا انوشکا کے سر سجا دیا

کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کا سہرا انوشکا کے سر سجا دیا
کیپشن: Kohli credits Anushka for winning the World Cup

ایک نیوز: کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کا سہرا انوشکا کے سر سجا دیا۔
سٹار کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ جشن منانے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 
ویرات کوہلی نے لکھا یہ انوشکا شرما کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، انوشکا نے انہیں اچھا انسان بنانے میں مدد کی، شکریہ ادا کرنےکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ 
خیال رہے کہ کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرمانےبھی ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی کپتان روہت شرماکی کپتانی میں انڈین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاچیمپئن بن گیا ہے۔کامیابی کےبعدروہت شرمانےریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا۔
روہت شرماکاکہناتھاکہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کےلیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔