ایک نیوز:ماہ جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا،ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی شرح 11.8 فیصد سے بڑھ کر 12.6 فیصد تک پہنچ گئی، شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 14.9 فیصد ریکارڈ کی گئی،دیہی علاقوں میں ماہ جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہ جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.5فیصد کا اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
Jul 01, 2024 | 14:58 PM