ایک نیوز: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان نعمان علی بٹ نے کہا کہ پانچ جولائی کو ہڑتال کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے،کسی قسم کی ہڑتال کی کال ابھی تک نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، پیٹرول پمپ کے کاروبار پر اس ٹیکس کے اثرات کے بارے میں تشویش ہے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ جانے کیا کر رہی ہے، ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے، ہمارا تو فکس منافع ہے، عوام کے لئے بہت پریشانی کی بات ہے۔