ایک نیوز: پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کردیے ،تعیناتی کے منتظر عمر فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیا ۔
ایڈیشنل سیکرٹری سکول آمنہ رفیق کی خدمات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردیں ،تقرری کے منتظر ساجد بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول تعینات کردیا ،عمران حسین رانجھا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
ڈائریکٹر ریونیو پی ڈی ایم اے شایان علی جاوا کی خدمات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے سپرد، احمد کمال مان کے بطور چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ احکامات منسوخ کردیے ،احمد کمال مان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،ایڈینشل سیکرٹری فوڈ لبنی نذیر کو ایڈیشنل سیکرٹری سپشلائزد ہیلتھ کیئر پنجاب تعینات کردیا ۔
راؤ ندیم اختر کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا، تعیناتی کے منتظر فرحت حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا ،ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیف الرحمان کی خدمات فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ بشریٰ نصیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا، ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس عظیم شوکت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت، سیکشن چیف احمد کمال مان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ عرفان حمید کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا ،ایوب بخاری کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔