محکمہ خوراک کی پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری

محکمہ خوراک کی پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری
کیپشن: Operations of the Food Department are ongoing throughout Punjab

ایک نیوز:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 629 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی، گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 4 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے، وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
لاہور ڈویژن میں128فیصل آباد64ساہیوال میں 30 مقامات چیک کیے، راولپنڈی ڈویژن میں 80 جبکہ سرگودھا میں 74 مقامات کی چیکنگ کی گئی،ملتان ڈویژن میں40بہاولپور 38 اور ڈی جی خان میں 88 مقامات چیک کیے،گجرات ڈویژن میں 42 جبکہ گوجرانوالہ میں 45 مقامات کی چیکنگ ہوئی۔
 بلال یاسین نے کہا کہ چھٹی کے روز بھی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر کڑی نظر رکھی گئی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں طلب سے زائد سٹاک پرچون اور ہول سیل مارکیٹ میں دستیاب ہے، منڈیوں میں گندم کی ترسیل میں نمایاں اضافہ سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
سیاسی مخالفین عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کیخلاف پوائنٹ سکورنگ سے گریز کریں، کاروباری حلقے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں حکومت کے دست و بازو بنیں،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے آلہ کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آٹے اور روٹی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالوں کیخلاف ٹال فری نمبر 080002345 پر شکایت درج کروائیں۔