ایک نیوز:آج کاروبار کے آغاز میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو ئی ہے۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزمقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی،سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر مستحکم رہا تھا۔
دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت جیولرز برادری کو تحفظ فراہم کرے، لاڑکانہ کے بیوپاری کو مچھ کے قریب لوٹا گیا، میانوالی سے تعلق رکھنے والے بیوپاری کو کوئٹہ میں لوٹا گیا،وفاقی اور صوبائی حکومتیں جیولرز برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے، ٹیکس اور گوشوارے جمع کرانے کا عمل آسان بنایا جائے، جھل مگسی گنداواہ میں دنیش کمار صراف کو لوٹنے والوں کو گرفتار کیا جائے، صراف برادری سے لوٹا ہؤا سامان انہیں واپس کرایا جائے، سونے کے زیورات بنانے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔