فنانس بل 2024کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق ہو گیا

Jul 01, 2024 | 12:45 PM

ایک نیوز:مالی سال 2024-25 کیلئے فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا۔
 مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیے گئے، فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10000 کی بجائے اعشاریہ 5 فیصد عائد ہو گا۔
851 سے 1 ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد ٹیکس ہو گا۔
1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد ٹیکس عائد کر دیا، 1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد ٹیکس عائد 1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کی بجائے 5 فیصد ٹیکس عائد 2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
 2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا،3000 سی سی سے بڑِی گاڑی کی قیمت پر مزید 2 فیصد ٹیکس بڑھا کر 12 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
 انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس لگے گا، ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا ،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کی جائے گی۔
  فنانس بل 2024 ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فنانس بل ڈائریکٹوریٹ میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات ہوں گے، فنانس بل 2024 نیوکلئیر میٹریل کی اسمگللڈ اشیاء پکڑے جانے پر متعلقہ افراد کو سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتا ہے۔
  فنانس بل اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے دس گنا زائد پینلٹی عائد کی جائے گی، سمگلنگ کرنے والوں کو چھ سال تک کی قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے، کسٹمز کیسز، سامان سمگلنگ اور ڈیوٹیز چوری روکنے کیلئے کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز قائم کیا جائے گا ،پاکستان کسٹمز گریڈ 21 کا افسر یا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز کا ممبر تعینات ہو سکے گا۔    

مزیدخبریں