ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر 79 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 146 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی تھی ، 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مالی سال میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 59 اور کم ترین سطح 43 ہزار 404 رہی۔