ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی نائن کیسز پر سماعت ہوئی ، عدالت نے 8جولائی کے بعد کیسزکی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا عندیہ دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی کےحوالےسےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت علی نوازاعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عامرمغل کیجانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کسی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہوگی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہرسے باہر ہوں توپیش نہیں ہوسکتا۔
عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ حاضری پوری نہ ہونے کی ذمہ داری ملزمان پرہے یاکورٹ پرہے،جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے جواب دیا ،حاضری پوری کرنے کی ذمہ داری ملزمان پرہے۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا تمام غیرحاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوںگے،پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ اگلی پیشی پرتمام ملزمان کی حاضری یقینی ہوگی۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ تمام غیرحاضر ملزمان کے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں،آئندہ پیشی پرحاضری کے حوالے والے سے مکمل یقین دہانی کرائی جائے گی توپھروارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔ پی ٹی آئی وکلاء نے استدعا کی کہ ایک موقع دیاجائے اگلی پیشی پرتمام ملزمان پیش ہوںگے۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ جوملزم 8 تاریخ کونہیں آئیں گے انکواشتہاری قراردوں گا،عدالتی مفرورکواشتہاری قراردینے کیلئے 30 دن ضروری نہیں ہیں،میں نے ان کیسزکوانجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا،اگرکیسزمیں جان ہوئی توچلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے۔
عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔