ایک نیوز:مینا رپاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے بد سلوکی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سیشن عدالت لاہورمیں میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے سماعت کی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے بیان حلفی عدالت میں پیش کر دیا۔
عائشہ اکرم کے بیان حلفی میں لکھا گیا کہ میں نے اللہ اور اسکے رسول کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے ، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، میں آزادانہ رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروا رہی ہوں۔
متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ میں نامزدہ ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 12ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں، عدالت نے وکلا کو ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کے لیے 26 اگست کو طلب کر لیا۔
تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ،خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ اگست 2021 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔