ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
کیپشن: The weather will remain dry and hot in different parts of the country

ایک نیوز:پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کچھ مقامات پر بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،قلات میں درجہ حرارت  32 ،زیارت میں 26،ژوب میں34 چمن میں35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت میں 46 اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ، نوکنڈی میں42، جیونی میں35 اور گوادر میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، تاہم گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی ،مغربی سمت سے 13 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ ہوا، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، آئندہ 24گھنٹوں میں پارہ41ڈگری سینٹی گریڈتک بڑھ سکتا ہے ،خیبر پختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاورمیں45ڈگری سینٹی گریڈرہا، صوبہ کے میدانی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش بھی متوقع ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کاکول میں 41 ملی میٹر جبکہ باجوڑ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملتان:شہر و گردونواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،کم سے کم درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایئر کوالٹی انڈیکس 65 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا،شہر اور گردونواح میں آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔